عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 28اکتوبر تک توسیع کردی۔فائل فوتو
عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 28اکتوبر تک توسیع کردی۔فائل فوتو

پیراگون ریفرنس۔وعدہ معاف گواہ منحرف ہو گیا

کراچی:احتساب عدالت میں پیراگون ریفرنس کی سماعت کے دوران وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ اپنے بیان سے مکر گئے، نیب پراسیکیوٹرنے قیصر امین بٹ کے منحرف ہونے پر اعتراض اٹھا دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں پیراگون ریفرنس کی سماعت ہوئی، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے، ندیم ضیا اور فرحان علی کی عبوری ضمات مکمل ہونے پرعدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 28اکتوبر تک توسیع کردی۔

قیصر امین بٹ کے منحرف ہونے پرنیب پراسیکیوٹر نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ قیصر امین بٹ اپنے پہلے بیان سے انحراف کر رہے ہیں ،خواجہ برادران قیصر امین بٹ سے الگ نہیں ہوئے تھے۔

عدالت نے کہاکہ آپ نے بیان قلمبند ہونے سے پہلے ان باتوں پر اعتراض کرنا تھا ،گواہ کے بیان کے دوران اعتراض نہ کریں، بیان قلمبند ہونے دیں۔

پیراگون ریفرنس میں وعدہ معاف گواہ قیصرامین بٹ نے کہاکہ اس علاقے میں حاجی رفیق اور شاہد بٹ بھی اراضی خرید رہے تھے جس کی وجہ سے ہمیں نقصان ہوا ،شاہد بٹ اور حاجی رفیق کے درمیان جھگڑا ہوا،شاہدبٹ نے جھگڑے کے بعد اپنی اراضی بھی ہماری سوسائٹی میں شامل کی۔

وعدہ معاف گواہ کا مزید کہناتھا کہ میں بیمار رہتا تھا ندیم ضیا سول کیس کو دیکھ رہے تھے،میں راوی ٹاﺅن کا ناظم تھاپیراگون ہاﺅسنگ کی منظوری عزیز بھٹی ٹاﺅن سے حاصل کی ،قیصر امین بٹ نے کہاکہ میرے والدین شریف خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ہم نے ہاﺅسنگ سوسائٹی میں کوئی فراڈ نہیں کیا۔

پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ قیصر امین بٹ اپنے بیان سے منحرف ہو گیا، ہم اس کا بیان تسلیم نہیں کرتے ،جج نے کہاکہ گواہ کا بیان مکمل ہو گیا، آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ گواہ نے حقائق چھپائے یہ بات آپ کو پہلے کرنی تھی۔