تمام ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز صبح10 بجے شروع ہوں گے۔فائل فوٹو
تمام ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز صبح10 بجے شروع ہوں گے۔فائل فوٹو

آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

لاہور:آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے،آئرش ٹیم29اکتوبر سے 16نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی ۔

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل سیریز کیلیے ہے، اس سیریز میں3  ون ڈے اور3  ٹی ٹوئنٹی میچز  کھیلے جائیں گے ،قومی خواتین کرکٹ ٹیم اپنا پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ 4 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔

مہمان اسکواڈ 29 اکتوبر کو لاہور پہنچے گا جہاں وہ 4روز ٹریننگ کے بعد 4، 6 اور 9 نومبر کو3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گا، 3میچز پر مشتمل ٹی 20انٹرنیشنل سیریز 12،  14 اور 16 نومبر کو کھیلی جائے گی ، ہیڈآف ویمنز کرکٹ پی سی بی تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ رواں سال کراچی میں کامیابی سے سری لنکا کی میزبانی کے بعد وہ اب لاہور میں آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں۔

واضع رہے سیریز میں شامل تمام ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز صبح10 بجے شروع ہوں گے۔