لاہور:سابق گورنر پنجاب اور مشیراطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔عمران خان نے منظوری دیدی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو امور داخلہ کی ذمے داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پاکستان تحرک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے منظوری دے دی جبکہ اس سے پہلے وہ مشیر اطلاعات کے عہدے پرفرائض انجام دے رہے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر بطور وزیر داخلہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔