شاہ نواز جدون- سعید اعوان اور آفتاب حسین کے خلاف کارروائی شروع ہو گئی، فائل فوٹو
 شاہ نواز جدون- سعید اعوان اور آفتاب حسین کے خلاف کارروائی شروع ہو گئی، فائل فوٹو

عمران خان کل کراچی میں عظیم الشان جلسہ کریں گے۔علی زیدی

کراچی(امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان 14 اکتوبر بروز جمعہ کراچی آرہے ہیں۔ شاہ فیصل کالونی کے پنجاب گراؤنڈ میں ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔
تمام حیلوں، بہانوں اور ناجائز ہتھکنڈوں کے باوجود بالآخر ضمنی و بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا، جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔
حقیقی جمہوریت کا تقاضا ہے کہ سیاسی جماعتیں انتخابات سے فرار کی بجائے اس کا سامنا کریں۔ ہم انتخابات میں جانے کیلئے کل بھی تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں۔ انتخابات و جمہورت لازم و ملزوم ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی سندھ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، صدر کراچی بلال غفار، خرم شیر زمان، محمود مولوی، ارسلان تاج، شہزاد قریشی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
علی زیدی نے اس موقع پر کراچی کی معروف شخصیت ڈاکٹر حافظ جمیل راٹھور کو اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور انہیں پارٹی مفلر بھی پہنایا۔
علی زیدی نے کہا کہ ملک بھر کی طرح کراچی سے مشہور و معروف سیاسی، سماجی، علمی، تجارتی و کاروباری شخصیات کا تحریک انصاف کی طرف راغب ہونا، شمولیت اختیار کرنا پارٹی کیلئے تقویت کا باعث ہونے کے ساتھ ساتھ عمران خان کے وژن اور لائحہ عمل کی بھرپور کامیابی ہے۔
علی زیدی نے وزیر محنت سندھ سعید غنی کی پریس کانفرنس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت جو انتظامی و فلاحی اعتبار سے تمام شعبوں میں بری طرح ناکام ہے۔ انفرااسٹرکچر ہو، ہسپتال ہوں، اسکول و کالجز ہوں یا پھر شہر کی سڑکیں اور ندی نالے ہوں، ہر طرف تباہی و ویرانی کا راج ہے۔
اسٹریٹ کرائمز بے قابو، پولیس بے بس، انتظامیہ بے حس اور وزراء صرف موج مستیوں میں مصروف ہیں۔
سعید غنی اپنے حلقے سے منشیات وجوئے کے اڈے تک ختم نہیں کراسکے، اپنی نااہلی کا ذمہ دار کراچی والوں کو قرار دے رہے ہیں۔
ضمنی و بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں جو کہ کراچی کے عوام کے پاس ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جس سے وہ ان کو منہ توڑ جواب دیں گے کہ گزشتہ 15 سالوں سے ان خرابیوں اور بربادیوں کا ذمہ دار کون ہے۔