موغادیشو(امت نیوز) صومالیہ میں الشباب نامی عسکریت پسند تنظیم کے خلاف فوجی آپریشن میں اس تنظیم کے 50 جنگجو مارے گئے۔
صومالیہ کی مسلح افواج کے سربراہ اوڈووا یوسف راگے نے بتایا کہ ملک کے ہران نامی علاقے میں صبح کے وقت الشباب کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہران کے علاقے میں کم ازکم 50 جنگجو مارے گئے جبکہ آپریشن میں جنگی طیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔
اس سے پہلے جیچی باؤ نامی علاقے میں بھی الشباب کے خلاف فوجی آپریشن میں 20 جنگجو مارے گئے تھے۔