فرانس، نیٹو طاقت بڑھانےکیلئے مشرقی یورپی ممالک کو جدید ترین اسلحہ دےگا

پیرس(امت نیوز) فرانس نیٹو کی عسکری طاقت مضبوط کرنے کے لیے مشرقی یورپی ممالک کی فوج کو جدید ترین طیارے، ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں فراہم کرے گا۔
سینیٹ کے خارجہ تعلقات کے کمیشن سے خطاب کرتے ہوئے فرانس کے وزیر دفاع سیبیستیان لیکورنو نے بتایا کہ صدر ماکروں نے نیٹو کی مشرقی کمان کی صورتحال اور یوکرین جنگ کی وجہ سے رومانیہ کو بکتر بند گاڑیاں اور لیکلرک قسم کے ٹینک فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
فرانسیسی وزیر دفاع نے مزید بتایا کہ لتھوانیا کو رافیل جنگی طیارے فراہم کیے جائیں گے جبکہ ایسٹونیا میں فوجی متعین کیے جائیں گے۔