ترکیہ میں بےروزگاری کی شرح میں ریکارڈ کمی

انقرہ(امت نیوز) ترکیہ میں ماہِ اگست کے دوران بیروزگاری کی شرح گزشتہ مہینے کے مقابلے میں 0.4 پوئنٹ کمی کے ساتھ 9.6 فیصد رہ گئی ہے۔
ترکیہ کے محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کیے جانے والے ماہِ اگست کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 15 سال اور اس سے بڑی عمر کے افراد میں بیروزگاروں کی تعداد میں گزشتہ مہینے کے مقابلے میں ایک لاکھ افراد کی کمی واقع ہوئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بیروزگاری کی شرح گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 2.2 فیصد کمی کے ساتھ مارچ 2014 سے لے کر اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ 2014 کے ماہِ مارچ میں بیروزگاری کی شرح 9.5 فیصد کے ساتھ ریکارڈ کم ترین سطح پر رہی تھی۔