A XPeng X2, an electric flying taxi developed by the Guangzhou-based XPeng, Inc's aviation affiliate, is tested in front of the Marina District in Dubai, United Arab Emirates, Monday, Oct. 10, 2022. Monday’s demonstration was held with an empty cockpit, but the company says it carried out a manned flight test last year of the two-passenger vehicle. (AP Photo/Kamran Jebreili)

چینی ساختہ ’’اُڑن کار‘‘ کی دبئی میں کامیاب آزمائشی پرواز

دبئی(امت نیوز) چینی ساختہ فلائنگ کار نے دبئی میں پہلی بار عوام کے سامنے کامیابی کے ساتھ اڑان بھری۔
چین کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی Xpeng Inc کی تیار کردہ "فلائنگ کار” نے متحدہ عرب امارات میں اپنی پہلی عوامی پرواز کی۔
کمپنی بین الاقوامی مارکیٹ میں لانے کے مقصد کے تحت ایسی اڑنے والی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
’’ایکس 2’’ نامی اس فلائنگ کار میں دو افراد بیٹھ سکتے ہیں اور یہ عمودی طور پر پرواز اور لینڈنگ کرسکتی ہے۔
فلائنگ کار کے ہر کونے میں 2۔2 پر یا بلیڈز نصب ہیں اور یہ کار بجلی سے چلتی ہے۔ فلائنگ کار کی نمائشی پرواز کو بلا کسی انسان کے سرانجام دیا گیا۔
فلائنگ کار بنانے والی چینی فرم کا کہنا ہے کہ اس نے جولائی 2021 میں ایسی پرواز کا بھی کامیابی کے ساتھ مظاہرہ کیا تھا، جس میں انسان بھی سوار تھے۔
انتہائی جاذب نظر اور دلکش ڈیزائن کی حامل اس فلائنگ کار کی انتہائی رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔