FILE PHOTO: The Long March-5B Y2 rocket, carrying the core module of China's space station Tianhe, takes off from Wenchang Space Launch Center in Hainan province, China April 29, 2021. China Daily via REUTERS ATTENTION EDITORS - THIS IMAGE WAS PROVIDED BY A THIRD PARTY. CHINA OUT./File Photo

جاپانی راکٹ خلاء میں پہنچتے ہی پھٹ کر تباہ

ٹوکیو(امت نیوز) جاپان کی جانب سے تجارتی مقاصد کے لیے روانہ کیا جانے والا راکٹ خلاء میں پہنچتے ہی پھٹ گیا۔
اپسیلسن-6 قسم کا یہ راکٹ جاپانی ہوا بازی و خلائی ایجنسی نے روانہ کیا تھا، جو اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکامی کا شکار ہوگیا۔
خلائی ایجنسی کے مطابق اس راکٹ کو جنوب مغربی جاپانی صوبے کاگوشیما میں واقع اوچی نورا خلائی مرکز سے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 50 منٹ پر بھیجا گیا تھا۔
راکٹ پر تجارتی مقاصد کے تحت 8 مواصلاتی سیارے موجود تھے، یہ راکٹ 26 میٹر طویل اور 95 ٹن وزنی تھا جو خلا میں بھیِجنے کے کچھ ہی دیر بعد تباہ ہوگیا۔
خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس راکٹ کو بلندی پر جاتے ہی فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس پر اسے بحفاظت طریقے سے ہمیں تباہ کرنا پڑا۔
جاپان کی وزارت تعلیم، سیاحت اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اس راکٹ کی تباہی کے اسباب جاننے کی کوشش نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔