درخواست میں سینیٹراعظم سواتی کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے ۔فائل فوٹو
درخواست میں سینیٹراعظم سواتی کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے ۔فائل فوٹو

اعظم سواتی گرفتار،دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد:کستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتارکرلیاگیا ۔ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو ان کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا

پی ٹی آئی کے رہنما، سینیٹر اعظم سواتی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ایف آئی اے کے سائبر کرائمز سیل کی جانب سے سینیٹراعظم سواتی کے خلاف رات گئے سوشل میڈیا پر متنازع بیان کا مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

اعظم سواتی کو آج صبح سینئر سول جج شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ایف آئی اے کی جانب سے اعظم سواتی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

اعظم سواتی کے وکلاء نے عدالت میں کہا کہ اعظم سواتی پر رات گئے بدترین تشدد کیا گیا، صرف سیاسی بنیادوں پر اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

عدالت نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

عدالت میں  پیشی کے موقع پر اعظم سواتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف وزری نہیں کی، انسانی حقوق اور آئین کی خلاف وزری نہیں کی، مجھے ایف آئی اے نے ایک ٹوئٹ گرفتارکیا۔