اسلام آباد:خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عدالت نے عمران خان کی مستقل ضمانت منظورکرلی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عمران خان کے وکلا نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کرا دیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت میں پیش ہوئے،عمران خان کے وکیل بابراعوان اور پراسیکیوٹر واجد منیر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں عمران خان کی ضمانت کنفرم کردی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عدالت سے روانہ ہو گئے۔