قرضوں کی بروقت ادائیگیاں کی جائیں گی۔فائل فوٹو
قرضوں کی بروقت ادائیگیاں کی جائیں گی۔فائل فوٹو

شہباز شریف کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیپ عباس نے وزیر اعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔

وزیر اعظم کے خلاف نااہلی کی درخواست میں آرٹیکل 62 ون ایف کی تحت دائرکی گئی۔ عندلیب عباس نے درخواست ایڈووکیٹ اسد منظور کے توسط سے دائرکی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، شہباز شریف دوروں کے دوران اشتہاری اور سزا یافتہ سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

عندلیب عباس نے درخواست میں کہا کہ نواز شریف کو احتساب عدالت نے 10 سال قید اور 80 لاکھ جرمانے کی سزا سنا رکھی ہے، بیرون ملک دوروں میں حسین نواز، سلمان شہبازاوراسحاق ڈار سے ملاقاتیں کی گئیں، شہباز شریف نے اپنے آئین کی خلاف ورزی کی۔

اگست میں عندلیب عباس نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کی تھی جسے لاہور ہائی کورٹ نے واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کر دیا تھا۔