کابل(اُمت نیوز)پاکستانی ناظم الامور اسد عباس کی وزارت خارجہ کے سیکریٹری برائے سیاسی امور شیرعباس ستانگزئی سے ملاقات
شیرعباس ستانگزئی نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ عشروں سے لاکھوں افغان شہریوں کی میزبانی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہم نہیں چاہتے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوں۔
پاکستانی ناظم الامور اسد عباس کا کہنا تھا دونوں ممالک کے درمیان بہت سے مشترک اقدار اور دائمی تعلق ہے جو کبھی نہیں ٹوٹیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان مسائل غلط فہمیوں کا نتیجہ ہیں۔
شیرعباس ستانگزئی نے یاد دلایا کہ کبھی کبھی پاکستانی حکام افغانستان کے حوالے سے ایسے بیانات دیدیتے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان ناراضگی پیدا کرنے کا باعث ہوتے ہیں۔
پاکستانی ناظم الامور نے مسائل کے حل کا وعدہ کیا اور اسے اپنے سفارتخانے کی ذمہ داری قرار دیا۔