لاہور( اُمت نیوز)پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کے ایک میچ میں مردان واریئرز نے حیدر آباد ہنٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
حیدرآباد ہنٹرز کی جانب سے دیا گیا 129 رنز کا ہدف مردان واریئرز نے 19.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔
واریئرز کے حسیب خان نے 49 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ 23 رنز کے ساتھ داؤد نذر بھی ناٹ آؤٹ رہے۔
علی نصیر 3 اور محمد زبیر جونیئر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل حیدرآباد ہنٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 128 رنز بنائے تھے، علی نصیر 54 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
مردان واریئرز کے محمد عرفان اور ارچی لینہم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔