عمران خان نے سی پیک پر کام کس کے کہنے پر روکا ؟

فیصل آباد(اُمت نیوز)حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے امریکی ایما پر سی پیک پر کام روکاہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا تھا کہ 2018 کا الیکشن، الیکشن نہیں سلیکشن تھا۔
انہوں نے کہا کہ اپریل میں آئینی طریقے سے عمران حکومت کا خاتمہ ہوا۔
ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے مجھے امریکی سازش کے ذریعے ہٹایا گیا، یہ سائفر کے چکر میں قوم کو بےوقوف بنانا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن چاہتے ہیں لیکن پنجاب، کے پی اسمبلی تحلیل نہیں کرتے۔
حافظ حمد اللّٰہ نے مزید کہا کہ فیصل آباد کے ضمنی انتخاب میں پی ڈی ایم کی جیت ہوگی۔