مصر(اُ مت نیوز)مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے چیمپیئنز لیگ کی تاریخ کی تیز ترین ہیٹ ٹرک بنا دی ہے۔
محمد صلاح نے بدھ کو چیمپیئنز لیگ کے میچ میں لیور پول کی نمائندگی کرتے ہوئے رینجرز کے خلاف 6 منٹ 12 سیکنڈز میں تین گول کر کے تیز ترین ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
اس سے قبل چیمپیئنز لیگ کی تاریخ کی تیز ترین ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ فرانس کے فٹبالر بافیتمبی گامز کے پاس تھا جنہوں نے 2011 میں 8 منٹ میں تین گول کیے تھے۔
صلاح کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت لیور پول نے رینجرز کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے شکست دی۔