اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تین ملکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیل کر آسٹریلیا روانہ ہو جائیں گے۔
بابر اعظم ٹیم میڈیا منیجر ابراہیم بادیس کے ہمراہ میلبرن پہنچیں گے، انہیں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کپتانوں کی پریس کانفرنس میں شرکت کرنا ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل تمام 16 کپتانوں کی پریس کانفرنس ہفتے کو میلبرن میں شیڈولڈ ہے۔
پاکستان اسکواڈ کے باقی ارکان ہفتے کو کرائسٹ چرچ سے برسبین پہنچیں گے۔
تین ملکی ٹورنامنٹ کا فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے برسبین میں دو وارم اپ میچز 17 اور19 اکتوبر کو کھیلنے ہیں۔