سہ فریقی سیریز فائنل؛ پاکستان کے 4کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

سہ ملکی سیریز کے فائنل  میں 164 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ کی جاری ہے  اور قومی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بناچکی ہے۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اچھا آغاز فراہم کیا  لیکن  جلد ہی قومی کپتان بابر اعظم  15 رنز بناکر کیوی بولر  بریس ویل  کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے،پاکستان کی دوسری وکٹ 11 اوورز میں گری جب شان مسعود کو بریس ویل نے صرف 19 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

جس کے بعد  محمد  رضوان  29 گیندوں پر 34 رنز بناکر  سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے  164  رنز کا ہدف دیا ہے۔

 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر  نیوزی لینڈ  نے 20 اوورز میں  7 وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے ۔