اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر جاوید لطیف کی دہشتگردی کے مقدمے میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی اور پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے جاوید لطیف کی دہشتگردی کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،جسٹس محسن اختر کیانی نے جاوید لطیف سے استفسار کیا کہ آپ نے کہاں جانا ہے؟ وفاقی وزیر نے کہاکہ میں نے اپنے حلقے میں ووٹ کاسٹ کرنے جانا ہے ، جج ہائیکورٹ نے کہاکہ صرف ووٹ ہی کاسٹ کرنے جائیں گے ناں،جاوید لطیف نے کہاکہ صرف ووٹ ڈالنے شیخوپورہ جانا ہے ۔
سٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ ضمنی الیکشن کب ہے؟ وفاقی وزیر نے کہاکہ ضمنی الیکشن 16 اکتوبر بروز اتوارکو ہے ،عدالت نے جاوید لطیف کی 27اکتوبرتک حفاظتی ضمانت منظورکرلی ،پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔
عدالت نے جاوید لطیف کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری داخلہ وفاقی وزیرکے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ پیش کریں۔