کراچی:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چھوٹا چورجیل اور بڑا چورایوان میں بیٹھے تو ملک کا کیا مستقبل ہو گا۔
کراچی بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک موومنٹ کی طرح وکلا حقیقی آزادی کے لیے کھڑے ہو جائیں، ڈاکو ملک کا پیسہ لوٹ کر باہراور پھر این آر او لیکر واپس آ جاتے ہیں، اگر یہ ڈاکو اس بار کامیاب ہو گئے تو ہمارے ملک کا کوئی مستقبل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وکلا قانون کی حکمرانی سمجھتے ہیں، اگر قانون کی حکمرانوں کی دھجیاں اڑائی گئی تو مستقبل خراب ہوگا، ہم نے یہ ہونے نہیں دینا ۔،امید کرتا ہوں سب وکلا میرے ساتھ چلیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ ان چوروں کے خلاف حقیقی آزادی کا جہاد کررہا ہوں، چاہتا ہوں آپ سب ساتھ ہوں۔ قیام پاکستان کی جدوجہد میں دو وکلا نے لیڈ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں آئین اورقانون کی بالادستی نہیں ہوتی وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرتا۔