مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فورسز کی دہشتگردی میں ڈاکٹرسمیت 2فلسطینی شہید ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں کارروائی کے دوران ڈاکٹرسمیت دو فلسطینیوں کوشہید کردیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 40سالہ ڈاکٹر عبداللہ الاحمد کو سرکاری اسپتال کے باہر سر میں گولی ماری گئی جبکہ دوسرے شہید کی شناخت 20سالہ متین دا بایا کے نام سے کی گئی۔
دونوں افراد کی شہادت جمعہ کی صبح جنین میں اسرائیلی فورس کے چھاپے کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد ہوئیں جس میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے مارے گئے فلسطینیوں کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا، رواں سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 160 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔