درخواست میں سینیٹراعظم سواتی کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے ۔فائل فوٹو
درخواست میں سینیٹراعظم سواتی کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے ۔فائل فوٹو

سینٹ میں پی ٹی آئی کا اعظم سواتی کی گرفتاری پراحتجاج، اجلاس ملتوی

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے اعظم خان سواتی کی گرفتاری پر احتجاج کیا گیا۔ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی ارکان بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے۔ پی ٹی آئی سینیٹرز کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے پہنچ کر احتجاج کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی کہ “اعظم سواتی کو رہا کرو”۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی جس کے بعد سینیٹ میں گھنٹیاں بجائی گئیں۔

سینیٹ میں کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا جس پر پی ٹی آئی سینیٹرز کی جانب سے بھاگ گئے بھگوڑے کے نعرے بھی لگائے گئے۔