مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف دہشتگردی کیس میں طلب

لاہور(امُت نیوز)لاہورپولیس نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کو دہشت گردی مقدمے میں طلب کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں وزرا کو 18 اکتوبر کو دن 2 بجے تھانہ سبزہ زار لاہورانویسٹی گیشن ونگ میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پولیس نے سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی سہیل خان اور پروڈیوسرراشد بیگ کو بھی تفتیش کے لیے 18 اکتوبرکو طلب کیا ہے۔
مریم اورنگزیب کے خلاف شہری ارشاد الرحمن نے دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا یا ہے جبکہ وفاقی وزیر کوضابطہ فوجداری کی دفعہ 160 کے تحت حکم نامہ طلبی جاری کیا گيا۔
واضح رہے کہ 14 ستمبر کو عمران خان کیخلاف مذہب سے متعلق پریس کانفرنس کرنے پر میاں جاوید لطیف پر لاہور اور پشاور میں دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔