کراچی(اُمت نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پیپلزپارٹی کی جانب سے معاہدوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر حکومت سے نکلنے اور دیگر آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے درمیان معاہدے کے معاملے پر دو روز قبل ملاقات میں بلدیاتی قانون میں ترامیم پردونوں جماعتوں کا اتفاق ہونا تھا۔ تاہم جمعےکو بھی معاملے پر پیش رفت نہ ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے معاہدوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے حکومت سے نکلنے اور دیگر آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان نے تمام سینیٹرز،ایم این ایز اور اراکین اسمبلی کو ہنگامی طور پر کراچی طلب کر ہے۔
ذرائع کے مطابق اتوار کو ایم کیو ایم پاکستان کا ہنگامی اجلاس متوقع ہے۔