حرمین شریفین میں خواتین مشاورتی کونسل قائم کرنے کا فیصلہ

ریاض(امت نیوز)حرمین شریفین میں خواتین مشاورتی کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حرمین شریفین میں خواتین کی مشاورتی کونسل قائم کی جائے گی۔
خواتین کی مشاورتی کونسل حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر قائم کی جارہی ہے۔
خواتین مشاورتی کونسل قائم کرنے کا مقصد حرمین شریفین میں زائرین کی خدمت اور سہولتوں کی فراہمی میں یکسانیت لانا اور خواتین کو اس سلسلے میں بااختیار بنانا ہے۔ خواتین مشاورتی کونسل سے زائر خواتین کو جدید نظام کے تحت سہولیات کی فراہمی میں آسانی ہوگی اور کسی مشکل کی صورت میں رہنمائی اور مدد بھی فراہم کی جائے گی۔