کمبوڈیا میں کشتی غرقاب۔ 8 افراد موت کے منہ میں چلے گئے
صوبہ کنڈل کے دریائے میکونگ میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار 15 مسافروں میں سے 14 طالب علم تھے
October 15, 2022 · بام دنیا
نام پنہ(امت نیوز) کمبوڈیا میں کشتی الٹ گئی جس کے باعث 8 افراد ہلاک اور 3 افراد لاپتہ ہوگئے۔
گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق کمبوڈیائی حکام نے اعلان کیا ہے کہ کمبوڈیا کے کنڈل صوبے میں دریائے میکونگ میں 15 مسافروں والی کشتی، جن میں سے 14 طالب علم تھے، غرقاب ہوگئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اس حادثے میں 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 3 لاپتہ ہیں۔