3 سال قید کی سزا: جعلی خبریں پھیلانے والے ہوجائیں ہوشیار!

ترکیہ میں جعلی خبریں پھیلانے سے متعلق نیا قانون متعارف کرادیا گیا، جس کے تحت جعلی خبریں پھیلانے پر 3 سال قید کی سزا ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ترکیہ کی پارلیمنٹ نے جعلی خبریں پھیلانے پر تین سال قید کی سزا کی منظوری دے دی۔نئے سخت میڈیا قانون کے تحت صحافیوں ا ور سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے والوں کو قید کی سزا ہو سکتی ہے۔نئے قانون کے تحت غلط یا گمراہ کن معلومات پھیلانے کے مرتکب افراد اور مجرم پائے جانے کسی بھی شخص پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔حالیہ برسوں میں ترکیہ حکومت اپوزیشن سے منسلک میڈیا آؤٹ لیٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔