لاہور: احتساب عدالت لاہورنے وزیراعظم شہبازشریف سمیت دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت نے ملزم ندیم ضیاء اور کامران کیانی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو 2 ملزموں کے شامل تفتیش ہونے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے سماعت کی جبکہ شہباز شریف کے پلیڈر انوار حسین ایڈووکیٹ نے عدالت میں حاضری مکمل کرائی۔ملزم ندیم ضیا، کامران کیانی عبوری ضمانت پر اورملزم احد خان چیمہ سمیت دیگر ملزم بھی عدالت پیش ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے اشتہاری ملزمان کے پیش ہونے پر ٹرائل نہ روکنے کی استدعا کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos