اسلا م آباد پولیس میں خواجہ سرا بھرتی ہوسکتے ہیں مگر کیسے؟

اسلام آباد( اُمت نیوز)اسلام آبا د پولیس نے خواجہ سرا کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے کانسٹیبل کی اسامی پربھرتی کے لئے جو اشتہار دیا گیا ہے اس میں خواجہ سراؤں کا کوٹہ بھی شامل ہے۔
خواجہ سراؤں کو بھی پولیس میں بھرتی کے لئے دیگرمرد اور خواتین امیدواروں کی طرح انٹری ٹیسٹ، میڈیکل اور انٹرویو میں کامیابی حاصل کرنا لازمی ہوگا۔خواجہ سراؤں کی بھرتی کا فیصلہ پروٹیکشن بل رائٹ ایکٹ2018 کے تحت کیا گیا ہے۔