معروف فٹبالر میسن گرین ووڈحملے کے الزام میں دوبارہ گرفتار

مانچسٹر (اُمت نیوز)مانچسٹر یونائیٹڈ کے نامور فٹبالر میسن گرین ووڈ کو ریپ، زبردستی بیہیویئر کنٹرولنگ اور حملے کے الزام میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
میسن کو اس سے قبل آن لائن جاری ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں لگائے گئے الزامات کے تحت جنوری کے مہینے میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں اپنی ضمانت کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر اب انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ نامور فٹبالر کو خاتون درخواست گزار کے لگائے ہوئے الزامات کا سامنا ہے، اب میسن کو پیر کے روز مانچسٹر اور سیلفورڈ کے میجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ مبینہ ریپ کا واقعہ 22 اکتوبر 2021 کو پیش آیا تھا جبکہ مبینہ حملے کا واقعہ گزشتہ دسمبر کا بتایا جاتا ہے، مبینہ زبردستی بیہیویئر کنٹرولنگ کے معاملات نومبر 2018 سے شروع ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ریپ کا الزام ماہر ریپ پراسیکیوٹر کی جانب سے پولیس کے فراہم کردہ شواہد کی جانچ کرنے کے بعد عائد کیا گیا ہے۔
اپنی گرفتاری کے بعد سے اب تک میسن مانچسٹر یونائیٹڈ کے ایک بھی میچ یا پریکٹس سیشن میں شریک نہیں ہو پائے ہیں جبکہ معروف برانڈ نائیکی نے بھی ان کے ساتھ 2022 کے فٹبال ورلڈ کپ کی اپنی اسپانسرشپ ڈیل ختم کر دی ہے۔