مالٹا میں خاتون صحافی کے قاتل 2 بھائیوں کو 40 سال قید کی سزا

ویلیٹا(امت نیوز) مالٹا کی 53 سالہ خاتون صحافی کے قتل کا اعتراف کرنے کے بعد دو بھائیوں کو 40، 40 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
پانچ سال قبل صحافی ڈیفنی کاروانا گالیزیا کو کار بم دھماکے میں ہلاک کیا گیا تھا۔
خاتون صحافی کے قتل نے بین الاقوامی سطح پر ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔
سماعت کے پہلے روز الفریڈ اور جارج نامی بھائیوں نے ابتدا میں صحت جرم سے انکار کیا لیکن بعد میں کم سزا کی یقین دہانی کے بعد جرم کو تسلیم کرلیا۔
خاتون صحافی کے قتل کا اعتراف کرنے کے بعد عدالت نے دونوں بھائیوں کو 40، 40 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
خاتون صحافی کے قتل کیس میں اب تک چار افراد اعتراف جرم کرچکے ہیں، پانچواں شخص جیل میں ہے جس نے اب تک الزام کی تردید کی ہے۔