نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔فائل فوٹو
نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ۔افتتاحی میچ میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا

سڈنی:آئی سی سی ٹی 20  ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے افتتاحی میچ میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا، نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دیدی۔

سری لنکا کی ٹیم 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 108رنز بنا سکی جب کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

تفصیلات کے مطابق کوالیفائنگ راؤنڈ کے افتتاحی میچ میں نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹرز جان فرائلنک اور جے جے سمٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

جان فرائلنک 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جے جے سمٹ نے ناقابل شکست31 رنز کی اننگز کھیلی۔ مڈل آرڈر بیٹرز جان فرائلنک کو عمدہ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

سری لنکا کی جانب سے پرامود مدوشن نے 2 جب کہ مہیش ٹھیکشنا، دشمنتھا چمیرا،چمیکا کرونارتنے اور ونندو ہسارنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔