روس نے فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیدیا۔فائل فوٹو
روس نے فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیدیا۔فائل فوٹو

روسی فوجی ٹریننگ سینٹر پر حملہ۔ 11 افراد ہلاک،15 زخمی

ماسکو: یوکرین سے ملحقہ علاقے بلگورود میں روسی فوجی ٹریننگ سینٹرپرمسلح افراد کےحملے میں 11 افراد ہلاک ، 15 زخمی ہوگئے۔

مسلح افراد نے یوکرین کے قریب ایک روسی فوجی تربیتی گراؤنڈ پر فائرنگ کر دی، جس میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق۔روسی وزارت دفاع کے مطابق دہشت گردی کا حملہ جنوب مغربی بلگورود کے علاقے میں پیش آیا جس کی سرحد یوکرین سے ملتی ہے، علاقے سے آنے والےعناصر نے مشین گنوں سے فائرنگ کی۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج کے زیرانتظام ٹریننگ کیمپ میں یوکرین کے خلاف جنگ میں رضا کارانہ طور پر حصہ لینے کے لیے آئے افراد کو نشانہ بازی کی تربیت دی جا رہی تھی جہاں دہشت گردوں نے مشین گنوں اورخود کار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا گیا۔ روس نے فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیدیا۔