پشاور:وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کی درخواست پرتحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے جلوس کی سیکیورٹی کیلیے فرنٹیرکورتعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے،صوبائی حکومت نے خط کے ذریعے سیکیورٹی کی درخواست کی تھی۔
صوبائی حکومت نے 16 اکتوبر کیلیے حویلیاں اورایبٹ آباد کیلیے فوج اور ایف سی کی تعیناتی کیلیے درخواست کی تھی، فرنٹیرکورکی تعیناتی 16 اکتوبرکیلیے ہری پور، حویلیاں اورایبٹ آباد میں بطورکوئیک ریسپانس فورس کی گئی ہے۔
صوبائی حکومت نے خط میں کہا تھا کہ ٹی ایل پی کا جلوس16اکتوبرکو ہری پورسے ایبٹ آباد تک ہوگا جس کی قیادت ٹی ایل پی کے امیر سعد رضوی کریں گے۔