عدالت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملہ پر ازخودنوٹس لے ۔فائل فوٹو
عدالت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملہ پر ازخودنوٹس لے ۔فائل فوٹو

اعظم سواتی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ۔کل دوبارہ پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد:سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایف آئی اے کی اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے اعظم سواتی کوکل دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے ایک روزہ جسمانی مکمل ہونے پر پی ٹی آئی سینیٹراعظم سواتی کو سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کردیا،پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے مزید 14 دن کے ریمانڈ کی استدعا کی، پراسیکیوٹر نے کہاکہ اعظم سواتی سے موبائل فون برآمد کرنا ہے ۔ملزم ایک سیاسی شخصیت ہے جس کے لاکھوں فالورز ہیں۔ملزم نے اپنے ویری فائی اکاﺅنٹ سے ٹوئٹ کیا،تفتیش کیلیے تحقیقاتی افسرکو مزید وقت دیا جائے ۔

اعظم سواتی کے وکیل بابراعوان نے کہاکہ میری گزارش ہے اعظم سواتی کو پولیس کی تحویل میں نہ دیاجائے،میرے موکل کو تیسری بارعدالت لایا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز میرے موکل کے گھرکی بغیر اجازت تلاشی لی گئی، ایسی تلاشی سے قبل مجسٹریٹ کا اجازت نامہ درکار ہوتا ہے۔مجھے سمجھ نہیں آر ہی کہ اس ملک میں نظام کون چلا رہا ہے۔بابراعوان نے موبائل فون عدالت میں منگوا لیا۔

پراسیکیوٹرایف آئی اے نے کہاکہ ہم نے ملزم کا میڈیکل کرایا ہے،وکیل بابراعوان نے کہاکہ آپ نے نہیں، عدالت کے حکم پر میڈیکل کیاگیا۔عدالت نے ایف آئی اے کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اعظم سواتی کاایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،ملزم کو کل دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔