سندھ کو 2 لاکھ ٹن گندم دی گئی، پنجاب کا کیا قصور ہے۔فائل فوٹو
فوسندھ کو 2 لاکھ ٹن گندم دی گئی، پنجاب کا کیا قصور ہے۔فائل فوٹو

وفاق کیا سمجھتا ہے،پنجاب کو بھوکا مارکرکمزورکرلیں گے،چوہدری پرویزالٰہی

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہاکہ وفاقی حکومت ہمیں گندم درآمد کرنے کی اجازت نہیں دے رہی، وفاقی حکومت سمجھتی ہے پنجاب کو بھوکا مارکرکمزورکرلیں گے تو ایسا نہیں ہوگا، نادان یہ نہیں سمجھتے ہم سپریم کورٹ چلے گئے تو ان کیلیے جواب دینا مشکل ہو جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ وفاق حکومت آٹا، گندم کو پنجاب کیخلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے، سندھ کو 2 لاکھ ٹن گندم دی گئی، پنجاب کا کیا قصور ہے؟وفاقی حکومت نے صوبے کے 170 ارب روپے دینے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ شہبازشریف نے ہمارے دور کے اچھے منصوبوں کو تالے لگا دیے، عمران خان نے ہمیشہ ختم نبوت کی بات کی،قانون سازی کرکے ہر بچے کیلئے دین کی تعلیم لازمی قرار دی،سکولزو کالجز میں انسداد منشیات کیلئے قانون سازی کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ اوقاف کے ملازمین کیلیے اسپیشل الاﺅنس کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ فرقہ واریت کے خاتمے کی ضرورت ہے ،12 ویں جماعت تک قرآن کی تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ نشتر ہسپتال واقعہ پر کل میٹنگ رکھی ہے ، ایکشن لیں گے، نشتر ہسپتال واقعہ کے ذمے داروں کو سزا ملے گی ۔