راولپنڈی:متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے شیخ رشید اوران کے بھائی شیخ صدیق کولال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس سے بے دخلی کا نوٹس جاری کر دیا۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرکا کہنا ہے کہ زیرِ قبضہ اراضی یونِٹس 7 دن میں خالی کریں ورنہ آپ کو بذریعہ پولیس بے دخل کردیا جائے گا۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پولیس کی معاونت کے لیے خط لکھ دیا۔خط میں 7 اراضی یونِٹس خالی کرانے کے لیے 19 اکتوبرکو پولیس کی مدد مانگی گئی ہے۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس کیس کی متعدد سماعتیں ہو چکی ہیں۔وقف املاک راولپنڈی کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اوران کے بھائی شیخ صدیق کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔