فیصل آباد:ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی پولنگ کے دوران پریس کانفرنس کرنے کا نوٹس لے لیا ، جس پر فوری طور پر وفاقی وزیر داخلہ کو حلقہ این اے 108سے نکالنے کا حکم دیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او )فیصل آباد نے وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ کی میڈیا بریفنگ پر ایکشن لیا ۔
ڈی ایم او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ عوامی عہدیدارن کی پولنگ ڈے پر حلقے کی حدود میں پریس کانفرنس ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی ہے ، رپورٹ کے مطابق ڈی ایم اونے 15اکتوبر کو بھی رانا ثناءاللہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا ۔