اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کافیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ پولنگ کا مقررہ وقت شام 5 بجے تک ہے ،شام 5 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشن میں موجود افراد کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی ۔