جوبائیڈن کا نوجوان لڑکی کومفت مشورہ، ویڈیو وائرل

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کالج کے دورے پر سیلفی لیتی نوجوان طالبہ کا کاندھا پکڑ کر ایک  مشورہ دے ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی ایک دلچسپ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر ایک نوجوان طالبہ کا کاندھا پکڑ کر اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جب تک تم 30 سال کی نہیں ہوجاتیں کوئی بھی سنجیدہ نہیں۔

نوجوان طالبہ امریکی صدر کے اس غیر متوقع اور بن مانگے ’’مشورے‘‘ پر پہلے تو حیران رہ گئی اور پھر قدرے مسکراتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے میں یہ بات ذہن میں رکھوں گی۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے صدر جوبائیڈن کا نوجوان طالبہ کا کندھا پکڑنے اور پھر عجیب و غریب مشورہ دینے پر کڑی تنقید کی۔ کچھ نے لکھا کہ طالبہ کافی غیرمطمئن، بے چین اور مشکل میں نظر آرہی ہیں۔