ممنوعہ فنڈنگ کیس:عمران خاں کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر

آج اسپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے

               
October 17, 2022 · قومی

(24 نیوز) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔ عمران خان کا آج اسپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔ ایف آئی اے نے عمران خان کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔