چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ اور نئے انتخابات کے الٹی میٹم پر مشاورت کے لیے اہم اجلاس بلالیا۔عمران خان نے پی ٹی آئی کی سینئرقیادت کا اجلاس آج طلب کرلیا۔اجلاس میں حکومت کو نئے انتخابات کے لیے حتمی الٹی میٹم دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں لانگ مارچ کی تاریخ پر بھی حتمی مشاورت کی جائے گی۔اجلاس میں ضمنی انتخابات کے نتائج کی ابتدائی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
عمران خان نے تحریک انصاف پنجاب کی قیادت کو بھی اسلام آباد طلب کر لیاہے۔اجلاس میں اسلم اقبال، عمر سرفراز چیمہ، عثمان بزدار سمیت دیگرشرکت کریں گے۔
پنجاب میں لانگ مارچ کی تیاریوں اور کارکنوں کی فہرست پر مشاورت کی جائے گی۔صوبائی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج سہ پہر 4 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ پریس کانفرنس میں اہم اعلانات متوقع ہیں۔