چئیرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت ساہیوال سرگودھا ڈویژن اور میانوالی اراکین اسمبلی کا اجلاس معنقد ہوا۔فائل فوٹو
چئیرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت ساہیوال سرگودھا ڈویژن اور میانوالی اراکین اسمبلی کا اجلاس معنقد ہوا۔فائل فوٹو

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور

اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت منظورکر لی گئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، عمران خان اسپیشل جج سینٹرل عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے عمران خان کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

جج راجہ آصف محمود نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائریکشن پر عبوری ضمانت دے رہے ہیں۔آئندہ سماعت پر آپ نے دائرہ اختیار پر مطمئن کرنا ہے۔

اس سے قبل ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پرفارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت  درج مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے  عمران خان کی  ضمانت قبل از گرفتاری  منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت میں پیش اہونے کا حکم دیا تھا۔