درخواست میں سینیٹراعظم سواتی کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے ۔فائل فوٹو
درخواست میں سینیٹراعظم سواتی کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے ۔فائل فوٹو

اعظم سواتی  کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی  کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکم ہونے پر اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے  اعظم سواتی کے مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش نہ ہوئے

اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ ابھی تک یہی کہہ رہے ہیں کہ ٹویٹ برآمد کرنی ۔چالیس اشیا ایف آئی اے پہلے ہی برآمد کرچکی ہے۔اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جائے۔

جج نے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ،انہیں  جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔