اسلام آباد:پاکستان کے رواں ہفتے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان ہے ، ایف اے ٹی ایف کے صدر ٹی راجا کمار 21 اکتوبرکونیوزکانفرنس کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس 20 اکتوبر سے پیرس میں ہوگا۔ ایف اےٹی ایف کےصدرٹی راجاکمار21اکتوبرکونیوزکانفرنس کریں گے، نیوز کانفرنس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کااعلان ہوسکتا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پرغورکیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سےنکلنےکیلیےتمام اہداف پورےکرچکا ، ایف اےٹی ایف کےساتھ ہی اقوام متحدہ کے اہداف بھی حاصل کیے گئے۔