روسی جیٹ طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا، پائلٹ محفوظ
طیارہ ٹکرانے کے بعد چار منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی،لڑاکا طیارے کے انجن میں آگ لگنے سے حادثہ پیش آیا ہے۔
October 17, 2022 · بام دنیا
روس(اُمت نیوز)روس کے شہر یےسک میں فضائیہ کا لڑاکا طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا، روسی میڈیا کے مطابق طیارہ ٹکرانے کے حادثے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
طیارہ ٹکرانے کے بعد چار منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیارے کے انجن میں آگ لگنے سے حادثہ پیش آیا ہے۔
وزارت دفاع نے اپنے بیان میں بتایا کہ حادثے سے پہلے پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
ایس یو 34 سپرسونک بمبار طیارہ تربیتی مشن پر تھا، حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔