اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان کے منہ سے دھاندلی کا الزام اچھا نہیں لگتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر عمران خان کو اللّٰہ کا شکر گزار ہونا چاہیے۔
رہنما (ق) لیگ نے مزید کہا کہ کامیابی کے بعد چند پولنگ اسٹیشنوں پر دھاندلی کا الزام عمران خان کے منہ سے اچھا نہیں لگتا۔
چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ انہیں الزامات کے بجائے اچھے انتظامات پر الیکشن کمیشن کی تعریف کرنی چاہیے تھی۔
عمران خان نے مردان، پشاور، ننکانہ صاحب، کراچی (کورنگی)، فیصل آباد اور چارسدہ سے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ کراچی ملیر سے انہیں شکست ہوئی ہے۔
ملتان سے پیپلز پارٹی کے علی موسی گیلانی پی ٹی آئی کی مہر بانو کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ صوبائی تین نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف دو جب کہ مسلم لیگ ن ایک نشست پر کامیاب ہوئی ے.