امریکی آئی ٹی سرمایہ کاروں کو اسحاق ڈار کی پیشکش

واشنگٹن (امت نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکا کے آئی ٹی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں پاک امریکا آئی ٹی ماہرین کے اجلاس میں شرکت کی۔
اسحاق ڈار نے شرکاء کو پاکستان میں آئی ٹی کے مواقع سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے آئی ٹی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی خوش آئند ہے۔
وزیر خزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ٹی کا شعبہ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردارادا کرسکتا ہے۔
اسحاق ڈار نے اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے سی ای او سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے ساتھ شراکت بڑھانا چاہتے ہیں۔