ابوجا(امت نیوز) نائجیریا میں سیلاب سے 600 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 82 ہزار سے زائد مکانات مکمل طور پر زمیں بوس ہو گئے ہیں۔
نائجیریا کی انسانی امور کی وزیر سعدیہ عمر فاروق نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ سیلاب کے باعث اب تک 603 زندگیوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 13 لاکھ افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے، 82 ہزار سے زائد مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے جبکہ 1 لاکھ 10 ہزار ایکڑ زرعی اراضی ناکارہ ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ اس ملک میں 2012 میں سیلاب سے 363 افراد ہلاک اور 21 لاکھ سے زائد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے تھے۔