شاہ زیب قتل کیس۔ شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان بری

فریقین کا پہلے ہی راضی نامہ ہوچکا ہے، ملزمان کی دہشت پھیلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔وکیل لطیف کھوسہ

               
October 18, 2022 · اہم خبریں, قومی
ٹرائل کورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپورکو سزاے موت سنائی تھی۔فائل فوٹو

ٹرائل کورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپورکو سزاے موت سنائی تھی۔فائل فوٹو

سپر یم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو بری کردیا، شاہ زیب قتل کے دیگر ملزمان بھی بری کر دیے گئے, ملزمان نے عمرقید کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلی دائرکی تھی.

کیس کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ فریقین کا پہلے ہی راضی نامہ ہوچکا ہے، ملزمان کی دہشت پھیلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، قتل کے واقع کو دہشگردی کا رنگ دیا گیا۔

ٹرائل کورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپورکو سزاے موت سنائی تھی جبکہ نواب سجاد غلام مرتضی کو عمر قید سنائی گئی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوے اے ٹے اے کے تحت چاروں ملزم ان کو عمر قید سنا دی تھی، ملزمان نے عمر قید کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھی۔